معاشرے میں محترمہ شہید نے عورت کو جو مقام دلایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔ ان کی خدمات ہمارے بزرگوں سے ہوتی ہوئی ہم تک پہنچیں اور ہمارے بچے بھی محترمہ شہید کے ساتھ والہانہ عیقدت رکھتے ہیں ۔ وزیرانسا ایڈووکیٹ

معاشرے میں محترمہ شہید نے عورت کو جو مقام دلایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔   ان کی خدمات ہمارے بزرگوں سے ہوتی ہوئی ہم تک پہنچیں اور ہمارے بچے بھی محترمہ شہید کے ساتھ والہانہ عیقدت رکھتے ہیں ۔ وزیرانسا ایڈووکیٹ

گجرات؍اسلام آباد(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی گجرات وومن ونگ کی صدر وزیرالنسا ایڈووکیٹ نے محترمہ شہید کے 66ویں یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہا کہ اسلامی دنیا نے محترمہ شہید جیسی حریت پسند لیڈر آج تک نہیں دیکھی جس نے خود عملی نمونہ پیش کیا اور پاکستانی خواتین کو معاشرے میں معتبر مقام دلانے کیلئے انتھک محنت کی ۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ملک میں معصوم بچیاں زیادتی کا شکار ہو کر قتل ہورہی ہیں تو ہمیں محترمہ شہید کی طرف سے قائم کیے گئے وومن پولیس سٹیشن یاد آتے ہیں جو ایک خاتون کو اس کے شوہر کی طرف سے تشدد کا نشانہ بنانے کے واقعے کے جواب میں قائم کردیئے گئے۔ آج شہر شہر اورگائوں گائوں یہ ظلم ہو رہا ہے مگر کوئی ان بچیوں کا پرسان حال نہیں

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے میں محترمہ شہید نے عورت کو جو مقام دلایا وہ ہمیشہ یاد رکھا جائیگا۔   ان کی خدمات ہمارے بزرگوں سے ہوتی ہوئی ہم تک پہنچیں اور ہمارے بچے بھی محترمہ شہید کے ساتھ والہانہ عیقدت رکھتے ہیں ۔

 

WAZIR UN NISA, PRESIDENT, PPP, WOMEN, WING, GUJRAT, ON, 66TH, BIRTH, ANNIVERSARY, OF, SHAHEED, BE NAZIR BHUTTO