نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا بجٹ پر مایوسی کا اظہار

نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان کا بجٹ پر مایوسی کا اظہار

This is a budget that taxes our future, Sherry

This is a budget that taxes our future, Sherry

اسلام آباد، نائب صدر پی پی پی پی سینیٹر شیری رحمان نے سینیٹ میں تقریرمیں حالیہ بجٹ پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک روایتی بجٹ ہے جس میں میں صرف اعداد و شمار تبدیل کر دیئے گئے ہیں۔حکومت کوئی بھی ٹارگٹ پورا کرنہیں سکی، لوڈشیڈنگ پر الیکشن لڑا گیا تھا اندھیرے کم نہیں ہوئے بلکہ بڑھ گئے، پورے ملک میں شدید لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔ اس حکومت نے عوام سے تیں سال میں لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ اس بجٹ سے لوگوں کی امیدیں چھین لی گئی ہیں ، قرضے بڑھ رہے ہیں بجٹ خسارہ بھی بڑھ رہا ہے۔ تجارتی خسارہ بڑھ گیا اور حکومت خوش ہو رہی ہے۔ سی پییک کے بارے میں حکومت نے بجٹ میں کوئی واضح تفصیلات نہیں دیں۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ یہ الیکشن بجٹ ہے ، الیکشن سے پہلے اپنے حلقوں میں کام کرانے کے لئے حکومتی ایم پی ایز، حکومتی ایم این ایز کو پیسے دئے جائے گے۔ حکومت نے پروموشنل کیمپینز کے لئے بجٹ رکھا ہے۔