سانحہ کارساز کے اندہوناک واقعہ میں شہید ہونے والے شہدا کو سرخ سلام، شہدا کا کون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، روحی بانو

سانحہ کارساز کے اندہوناک واقعہ میں شہید ہونے والے شہدا کو سرخ سلام، شہدا کا کون کبھی رائیگاں نہیں جائیگا، روحی بانو

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس (ویمن ونگ) کی صدر محترمہ روحی بانو نے  سانحہ کارساز کی گیارھویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ اندوہناک واقعے کی یادیں آج بھی تازہ ہیں۔ شہدا کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وطن عزیز کی فضائیں ہمیشہ امن و امان اور سلامتی سے مہکتی رہیں۔

سانحہ کارسازآج بھی گیارہ سال پہلے کی طرح تازہ ہے۔ بربریت اور سفای کی انتہا تھی کہ معصوم جانوں کو نگل گئی۔ قانون و انصاف کے متوالے اوردن رات ڈھنڈورا پیٹنے والے آج بھی اس دردناک واقعے کو بھلائے بیٹھے ہیں۔ جبکہ یہ واقعہ پاکستان کی تاریخ کا انتہائی افسوسناک اور خونی دن تھا۔

سانحہ کارساز کسی بھی آمر کے زیر سایہ پاکستان کا خونی ترین دن کے طور پر یاد رکھا جائیگا۔ جب آمریت اور دہشتگردوں نے ملکر نہتے کارکنوں پر حملہ کیا اور بربریت کے نتیجے میں سینکڑوں کارکنوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ہم سانحہ کارساز کے شہیدوں کو سرخ سلام ،عظیم قائد شہید بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور بے مثال کارکنوں کی وجہ سے آج ہم جمہوری معاشرے میں امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیںابھی تک پاکستان کی جمہوری  جدوجہد استحکام کی منزل نہیں پاسکی۔

سانحہ کارساز کے زخمی آج بھی تازہ ہیں شہیدوں کا لہو ہم سے متقاضی ہے کہ ہم اپنے ملک کو خوشحال بنانے کیلئے امن و امان قائم کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی جماعت بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی حمایت نہیں کر رہی جو کہ افسوسناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور دہشتگردوں کو بھی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے ہی للکارا ہے۔

 

ROOHI BANO,, PRESIDENT, PPP, WOMEN WING, FRANCE, SAYS, ABOUT, KARSAZ, INCIDENT, OF, 2007, OCTOBER, 18