سانحہ کارساز کے شہیدوں کو سرخ سلام، آزاد جمہوری پر امن پاکستان شہید بھٹو ان کی بیٹی اور جیالوں کی قربانیوں کی دین ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

سانحہ کارساز کے شہیدوں کو سرخ سلام، آزاد جمہوری پر امن پاکستان شہید بھٹو ان کی بیٹی اور جیالوں کی قربانیوں کی دین ہے، قاری فاروق احمد فاروقی

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی کےسابق  آرگنائزر برائے یورپ قاری فاروق احمد فاروقی  نے سانحہ کارساز کی گیارھویں برسی کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کو سرخ سلام ،عظیم قائد شہید بھٹو ، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور بے مثال کارکنوں کی وجہ سے آج ہم جمہوری معاشرے میں امن و سکون کی زندگی گزار رہے ہیںابھی تک پاکستان کی جمہوری  جدوجہد استحکام کی منزل نہیں پاسکی۔

سانحہ کارساز کے زخمی آج بھی تازہ ہیں شہیدوں کا لہو ہم سے متقاضی ہے کہ ہم اپنے ملک کو خوشحال بنانے کیلئے امن و امان قائم کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی جماعت بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی حمایت نہیں کر رہی جو کہ افسوسناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور دہشتگردوں کو بھی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے ہی للکارا ہے۔

QARI FAROOQ AHMED FAROOQI, EX-CHIEF, ORGANIZER, FOR, EUROPE, PPP, FRANCE, SAYS, ABOUT, KARSAZ, INCIDENT, OF, 2007, OCTOBER, 18