پیپلزپارٹی کی جانب سے آج حیدرآباد میں جلسے کی تیاریاں مکمل

Preparations for, PPP, Jalsa in, Haiderabad

Preparations for, PPP, Jalsa in, Haiderabad

پیپلزپارٹی کی جانب سےبائی پاس کےقریب جلسہ گاہ ایک سو ساٹھ فٹ طویل اور بیس فٹ چوڑا اسٹیج تیارکیاگیاہے۔جلسے کے لئےپانچ لاکھ اسکوائرفٹ پرمشتمل جلسہ گاہ میں چالیس ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں جس کی سیکورٹی پرپانچ ہزار پولیس اہلکارتعینات کیے جائیں گے۔جلسےکے پنڈال اور اسٹیج کی سیکورٹی کےلیےایس پی لیول کے افسران مامور ہوں گےجبکہ ٹریفک کو بحال رکھنے کے لیے شاہراہوں پر بھی دو ایس پیز کی نگرانی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جو ٹریفک اور جلسہ گاہ جانے والے روٹ کی نگرانی کریں گے۔پیپلزپارٹی کے کارکنوں نے آج ہونے والے جلسے کی تیاریاں مکمل کرنے کے بعد آتش بازی کا مظاہرہ کیا اور کارکنوں نے پارٹی ترانوں پررقص کیا۔