اسلام آباد:پریس کلب کے سامنے فاٹا اراکین کا دھرنا، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنو ں کا بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ

اسلام آباد:پریس کلب کے سامنے فاٹا اراکین کا دھرنا، پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنو ں کا بھرپور یکجہتی کا مظاہرہ

PPP, stands, with, people, of,Fataاسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اسلام آباد کے کارکن اسلام آباد پریس کلب کے سامنے فاٹا سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمنٹ اور عوام الناس کے دھرنے میں شرکت کیلئے پہنچ گئے۔ فاٹا اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ ملاقات میں اپوزیشن لیڈر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما سید خورشید شاہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ فاٹا کے عوام اپنے مطالبات میں حق بجانب ہیں اور پاکستان پیپلز پارٹی ہر فورم پر ان کے ساتھ کھڑی رہیگی۔

فاٹا اراکین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنمائوں کو مظاہرے میں خوش آمدید کہا اور ان سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔

 

 

 

 

 

 

PPP, stands, with, people, of,Fata