مسلم لیگ (ن) کی اہم ترین وکٹ گر گئی، محترمہ فریال تالپور سے ملاقات اور پی پی پی میں شمولیت کا اعلان

کراچی (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی صدر و رکن قومی اسیمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ 2018 کے عام انتخابات پناما شریف اور لوڈشیڈنگ لیگ کو تتر بتر کردین گے۔ ملک کے روشن pmln, distt, thatta, jam awais,  joined, PPP, مستقبل کے لئے عوام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ھاتھ مضبوط کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعہ ٹھٹہ سے وابستہ سیاسی شخصیت جام اویس سے ملاقات کے دوران کیا، جنہوں نے مسلم لیگ (ن) سے علحیدگی اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ فریال تالپور نے جام اویس کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا اور مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے تمام عوام دوست و جمھوری لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔ اس موقعے پر صوبائی وزیر سہیل انور سیال اور جام عبدالکریم بھی موجود تھے۔