پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے راہنماؤں کی سعید غنی اور جاوید حسین کو کامیابی پر مبارکباد

اسلام آباد(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے راہنماؤں کی سعید غنی اور جاوید حسین کو کامیابی پر مبارکباد۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کے راہنماؤں نے حلقہ پی ایس 114 سے سعید غنی اور گلگت بلتستان سے جاوید حسین کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہارکیا ھے۔ اور مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ھیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے کےراہنما چوہدری زمان۔ مرزا ذوالفقار ۔ اصغر شاھد۔جاوید اقبال۔چوہدری عجب خان۔ راجہ سلیم۔ میاں اسلام۔الیاس کھوکھر۔ راجہ خالد اسحاق۔ریاض احمد نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی آج دو حلقوں کراچی اور گلگت بلتستان سے کامیابی دراصل ضیا باقیات کی شکست ھے ۔ اور جو لوگ پیپلز پارٹی کے خاتمے کا اعلان کر چکے تھے ان کے لئے پیغام ھے کہ اسٹیبلشمنٹ کے تمام ھتکنڈوں سازشوں اور میڈیا کے پروپیگنڈے کے باوجود پی پی پی نے ہمیشہ کم بیک کیا ھے۔ پی پی پی ناروے کے راھنماں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی 2018 کے انتخابات میں ایک بار پھر سرپرائز دے گی اور عوامی مینڈیٹ حاصل کر نے میں کامیاب ھو جاے گی۔ پاکستان پیپلز پارٹی ناروے نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری اور شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو بھی مبارکباد کے پیغامات ارسال کیے ھیں۔ رپورٹ۔ اصغر شاھد ۔ ناروے۔

Pakistan, Peoples, Party, Norway, organized, a, deliberative, party, on, winning, karachi, and, gilgit, elections, by, ppp