عمران خان حکومت بھی پارلیمان میں تسلیم کر رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرا کی نیت نیک تھی اور شہباز شریف بھی پیپلز پارٹی کے کردار کی تعریف پر مجبور ہوئے ہیں، ناصر علی رانجھا

روم(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے سینئر راہنما ناصر علی رانجھا نے کہا ہے کہ پارلیمان میں حکومت اور اپوزیشن لیڈر دونوں کی طرف سے پاکستان پیپلز پارٹی کا مشکل حالات میں درست فیصلے کرنے کا اقرار پیپلز پارٹی کی فتح ہے۔ اس سے ثابت ہوگیا کہ پی پی دور میں ان کا اپوزیشن اور اپوزیشن کے خریدے ہوئے میڈیا اداروں کی طرف سے میڈیا ٹرائل بے بنیاد تھا اور پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت کیلئے اپنی توانائیاں صرف کر رہی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو تاریخ کی سب سے زیادہ شقی اپوزیشن ملی جس نے رینٹل پاور اور این ایف سی ایوارڈ جیسے قومی مفاد اور عوام کیلئے فوری ریلیف کے منصوبوں کو تنقید کا نشانہ بنایا اور میڈیا میں جعلی خبریں پھیلا کر انھیں روکنے کی کوششیں کیں جس سے بے انتہا قومی نقصان ہوا۔

آج عمران خان حکومت بھی پارلیمان میں تسلیم کر رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کے وزرا کی نیت نیک تھی اور شہباز شریف بھی پیپلز پارٹی کے کردار کی تعریف پر مجبور ہوئے ہیں اس سے صاف ظاہر ہے کہ اللہ تعالیٰ نے حق اور سچ کو واضح کردیا ہے ۔ وہ دن دور نہیں جب اللہ تعالیٰ عوام کے اصل خدمت گاروں کو بلاول بھٹو کی قیادت میں  پاکستان کی باگ ڈور عطا کریں گے اور عوام کی خدمت کا سلسلہ شروع ہوگا۔

PAKISTAN, PEOPLES, PARTY, ITALY, SENIOR, LEADER, NASIR ALI RANJHA, SAID, PTI, AND, PMLN, BOTH, ACCEPTING, THAT, PPP, DONE, WELL, IN, HIS, TENURE