پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، معاشی بدحالی میں مزیداضافہ سے صورتحال خوفناک ہوچکی ہے، ناصر عباس تارڑ

منڈی بہائوالدین؍پیرس(ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار برائے پی پی 68 منڈی بہائوالدین ناصر عباس تارڑ نے پنجاب حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔ عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مگر حکومت شدید بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اصل ایشوز سے توجہ ہٹانے میں مصروف ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاقی اور صوبائی وزراء صرف نعرے بازی تک محدود ہیں،ان کی کارکردگی صفر ہے ، کسی ایک محکمہ میں بھی بہتری نہیں آسکی ہے ، سرکاری محکموں میں صورت حال انتہائی تشویش ناک ہے جس سے عوام کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے مالیاتی ادارے پاکستان میں مزید معاشی بدحالی کا نقشہ کھینج رہے ہیں معاشی بدحالی کی وجہ سیاسی عدم استحکام ہے ،حکمرانوں کی جھوٹے دعوئوں اور اعلانات کی وجہ سے ملک بھر میں غیر یقینی کی فضا جنم لے چکی ہے ، معاشی بدحالی میں مزید اضافہ سے صور ت حال بہت خوفناک ہوجائے گی ، جس سے نہ صرف بے روزگاری میں غیر معمولی اضافہ ہوگا بلکہ عوام کی زندگی اجیرن ہوجائیگی۔

NASIR ABBAS TARRRAR, NOMINATED, AS, CANDIDATE, PAKISTAN, PEOPLES, PARTY, PP68, MANDI BAHAUD DIN, SAYS, THERE, IS, NOT, ANY, GOVERNMENT, IN, PUNJAB, BITTER, ECONOMY