کارساز کا غم آج بھی تازہ ہے، شہیدوں کا خون انصاف کا منتظر ہے، مرزا عتیق

کارساز کا غم آج بھی تازہ ہے، شہیدوں کا خون انصاف کا منتظر ہے، مرزا عتیق
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کےسینئرراہنما مرزا عتیق نے کہا ہے کہ سانحہ کارساز کے شہیدوں کا غم آج بھی تازہ ہے اور سانحہ کے ذمہ داروں کو سزا نہ ملنا ہمارے نظام انصاف کے منہ پر طمانچہ ہے۔

انہوں نے سانحۃ کارساز کی برسی کے موقع پر یس اردو نیوز کو اپنے انٹرویو میں کہا کہ وہ شہدائے کارساز کو خراج عقیدت پیش کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے جمہوریت کیلئے قربانی دی۔ دھماکوں میں ایک سوتیس سے زیادہ افراد جان گنوا بیٹھے۔ جبکہ ساڑھے چار سو کے لگ بھگ زخمی بھی ہوئے تھے ۔دہشت گردی کی کارروائی میں محترمہ بے نظیر بھٹو تو محفوظ رہیں اورانہیں فوری طور پر وہاں سے ان کی رہائش گاہ بلاول ہاؤس پہنچا دیا گیا۔
خطروں میں گھری اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم کااعزاز پانے والی اس بہادر رہنما کو ستائیس دسمبر کو پھر دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا۔ اس بار دشمن کامیاب رہا، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کردی گئیں۔
پیپلز پارٹی آج ان شہداء کی یاد کا دن مناتی ہے، ہزاروں کی تعداد میں پیپلز پارٹی کے جیالے کارکنان اور رہنما یادگار شہداء کارساز پر پہنچ کر ان شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

MIRZA ATEEQ, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, ABOUT, KARSAZ, INCIDENT, OF, 16, OCTOBER 2007