یوم سیاہ چالیس سال پہلے کی 5 جولائی کی تاریک شب کی سیاہی کو ظاہر کرتی ہے جب ایک آمر کی لمحوں کی خطا پاکستان قوم کیلئے صدیوں کی سزا بن گئی، ملک مظہر

یوم سیاہ چالیس سال پہلے کی 5 جولائی کی تاریک شب  کی سیاہی کو ظاہر کرتی ہے جب ایک آمر کی لمحوں کی خطا پاکستان قوم کیلئے صدیوں کی سزا بن گئی، ملک مظہر

Malik Mazhar, Senior Leader , PPP, Franceپیرس(یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما ملک مظہر نے یوم سیاح کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ یوم سیاہ چالیس سال پہلے کی 5 جولائی کی تاریک شب  کی سیاہی کو ظاہر کرتی ہے جب ایک آمر کی لمحوں کی خطا پاکستان قوم کیلئے صدیوں کی سزا بن گئی،پاکستان قوم کے محبوب لیڈر شہید ذوالفقار علی بھٹو کو شقی القلب آمر ضیاء الحق پھانسی پر لٹکا کر نہ مار سکا مگراس غربت اور حالات کی ماری قوم سے اس کا مضبوط سہارا چھین لیا۔آج بھی پاکستان کی سیاست میں ’’بھٹو‘‘ کا نعرہ ایک جمہوری اور وفاقی آئین کی سپر میسی کی علامت ہے اور آمرانہ سوچ کے خلاف کھلی بغاوت کی علامت بھی ہے۔

جب کہ اس کے برعکس آمر کا نام پاکستان کی تاریخ میں ایک بد ترین استعارہ ہے جو اپنی کالے کرتوتوں کی دھول میں گم ہو چکا ہے اور صرف مذمتوں اور کالی سیاہ رات کے ذمہ دار کے طور پر زندہ ہے۔

 

 

Malik Mazhar, Senior Leader , PPP, France