محترمہ شہید کا 66واں یوم یدائش اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق کی جدوجہد کو سلام

محترمہ شہید کا 66واں یوم یدائش اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق کی جدوجہد کو سلام

واشنگٹن؍اسلام آباد(ایس ایم حسنبین)امریکہ میں مقیم  پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کی مرکزی راہنما لبنیٰ چوہدری ایڈووکیٹ نے محترمہ شہید کے 66ویں یوم پیدائش پراپنے پیغام میں کہا کہ میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم دختر مشرق کی عظیم جدوجہد کو سلام پیش کرتی ہوں۔ عظیم بی بی آج بھی ہماری یادوں میں پہلے کی طرح تازہ ہیں وہ قدم قدم پر ہماری عظیم راہنمائی کا فریض آج بھی سرانجام دے رہی ہیں، ان کے جیسی شائستہ اخلاق خاتون پاکستانی سیاست میں نہ کوئی ہے اور نہ تھی ۔  اللہ تعالیٰ ان کی قبر پر نورافشانی فرمائیں۔۔

آج بھی جب پاکستانی پارلیمان میں اخلاقیات کی دھجیاں اڑائی جاتی ہیں تو ہمیں محترمہ کی یاد آتی ہے جس طرح انہوں نے پارلیمانی سیاسی میں اعلیٰ اخلاقی اقدار متعارف کروائیں اور ایک عظیم خاتون سربراہ مملکت کے طور پر اپنی الگ پہچان بنائی۔

انہو ں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہرفیصلے میں ان کے ساتھ ہیں جہاں وہ اپنے قدم رکھیں گے انشااللہ اپنے کارکنان وہاں اپنا خون گرانے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔

LUBNA CHAUDHRY ADVOCATE, SENIOR, LEADER, PPP, PUNJAB