بلاول بھٹو نے قومی اسمبلی میں نام نہاد تبدیلی کا پوسٹ مارٹم کر کے سب کی آنکھیں کھول دیں، فاروق چوہدری

برلن (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی جرمنی کے جنرل سیکرٹری فاروق چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی تقریر کو اہم قومی دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پچھلے دس سال سے جسطرح کرپشن کارڈ کو سیاسی پارٹیوں کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے اس سے صرف اورصرف عوام پاکستان اورملک کا نقصان ہورہا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری نے رینٹل پاورمنصوبوں کو روکنے اورریکوڈک منصوبوں پر رکاوٹ ڈالنے کے ساتھ ساتھ عالمی ایجنسیوں کو انویسٹی گیشن کیلئے کی جانے والی ادائیگیوں سے ہونے والے نقصان کا تخمینہ پیش کر کے سب کی آنکھیں کھول دی ہیں۔ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہییں اور سیاسی جماعتوں کو نشانہ بنانے کے بجائے اپنا کام کرنا چاہیے

 

 

Farooq Ch, Gen Secretary, PPP, Germany