انتخابات 2018 کو انتخاب کہنا جمہوریت کی توہین ہے، جعلی اورظلم وجبر سے حاصل کیے گئے مینڈیٹ کی عمارت اپنے ہی بوجھ سے گریگی، کفایت حسین

پیرس ( یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر نائب صدر سید کفایت حسین نے کہا ہے کہ انتخابات 2018 کو انتخاب کہنا جمہوریت کی توہین ہے، جعلی اورظلم وجبر سے حاصل کیے گئے مینڈیٹ کی عمارت اپنے ہی بوجھ سے گریگی،

 پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اپنے منشور پر چلتے ہوئے عوام کی خدمت کی ہے اور عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی ایک عوامی سیاسی جماعت ہے اور پاکستان کی ایک بڑی جماعت ہے جس نے پورے ملک پر حکمرانی کر کے عوام کو بنیادی حقوق دلوائے ہیں پیپلز پارٹی جمہوریت کا ایک حسن ہے۔ جس نے  جمہوریت کی پاسدار ی کر کے ایک عظیم مثال قائم کی ہے

ELECTIONS, 2018, ARE, INSULT, TO, REAL, DEMOCRACY, BUILDING, OF, CRUELTY, WILL, BE, DESTROYED, BY, ITS, OWN, WEIGHT, SAYS, KIFAYAT HUSSAIN, PPP, FRANCE