کوشش ہے نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو ،ْسید خورشید شاہ

اسلام آباد :اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ نگراں وزیراعظم کا معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو۔۔قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے درمیان Efforts are to be resolved only by the prime minister, Syed Khursheed Shahنگراں وزیراعظمکینام پر اتفاق نہ ہوسکا جس کے بعد ایک اور ملاقات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔۔وزیراعظم سے ملاقات کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں نگراں وزیراعظم کیلئے ناموں پر بحث ہوئی، ہماری کوشش ہے کہ یہ معاملہ پارلیمنٹ کے ذریعے ہی حل ہو، وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارے دیے گئے نام اچھے ہیں ان پرمزید غور کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر نگراں وزیراعظم کے نام پر اتفاق رائے نہ ہوسکا تو چار چار افراد پر مشتمل ایک کمیٹی بنائی جائیگی جس پر اکثریت ہوگی وہ نام آجائے گا۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم سے بدھ یا جمعرات کو دوبارہ ملاقات ہوگی، وزیراعظم سے کہاکہ آپ اور آپ کے لیڈر نوازشریفنے کہا تھا جونام اپوزیشن لیڈر دیگا وہ مان لیں گے۔۔خورشید شاہ نے کہاکہ وزیراعظم کونگراں وزیراعظم کیلئے دو تین مناسب نام پیش کیے، ایسے نام دیے ہیں جوسینئر بیوکریٹس رہ چکے ہیں۔