سانحہ کارساز کا دلدوز واقعہ ہم سے متقاضی ہے کہ ہم پاکستان کو پر امن اور مزید خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، چوہدری محمد رزاق

سانحہ کارساز کا دلدوز واقعہ ہم سے متقاضی ہے کہ ہم پاکستان کو پر امن اور مزید خوشحال بنانے کیلئے جدوجہد جاری رکھیں، چوہدری محمد رزاق

پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے صدر چوہدری محمد رزاق ڈھل نے سانحہ کارساز کی گیارھویں برسی کے موقع پر یس اردو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک پاکستان کی جمہوری  جدوجہد استحکام کی منزل نہیں پاسکی۔

سانحہ کارساز کے زخمی آج بھی تازہ ہیں شہیدوں کا لہو ہم سے متقاضی ہے کہ ہم اپنے ملک کو خوشحال بنانے کیلئے امن و امان قائم کریں پاکستان پیپلز پارٹی کے علاوہ کوئی جماعت بھی نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کی حمایت نہیں کر رہی جو کہ افسوسناک ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ جمہوریت کی بحالی کیلئے قربانیاں صرف پاکستان پیپلز پارٹی نے دی ہیں اور دہشتگردوں کو بھی ہمیشہ پیپلز پارٹی کے لیڈروں نے ہی للکارا ہے۔

CHAUDHRY MUHAMMAD RAZAY DHAL, PRESIDENT, PPP, FRANCE, SAYS, ABOUT, KARSAZ, INCIDENT, OF, 2007, OCTOBER, 18