چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جرمنی میں علیل سید زاہد عباس شاہ صدر پی پی جرمنی سے ٹیلی فونک رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا جرمنی میں علیل سید زاہد عباس شاہ صدر پی پی جرمنی سے ٹیلی فونک رابطہ، جلد صحتیابی کی دعا

برلن؍اسلام آباد( ایس ایم حسنین) تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جرمنی میں صدر پیپلز پارٹی جرمنی سید زاہد عباس شاہ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ سید زاہد عباس شاہ صاحب پیپلز پارٹی جرمنی کے بانی راہنمائوں میں سے ہیں اور گزشتہ چند ہفتوں سے عارضہ قلب کے باعث ہسپتال میں زیر علاج ہیں ۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر ان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ صدر پیپلزپارٹی جرمنی سید زاہد عباس شاہ صاحب نے چیئرمین بلاول کا شکریہ ادا کیا اور اپنی صحت اور جاری علاج معالجہ کے حوالے سے انھیں تفصیلات بتائیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے انھیں پاکستان پیپلز پارٹی کا گراں قدراثاثہ قرار دیا اور کہا کہ بزرگ راہنما ان کے دل کے بہت قریب ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ان کو صحتیابی عطا کریں اور وہ جلد از جلد ان کےشانہ بشانہ ملک میں جمہوری ت اور عوامی حکومت کے قیام کیلئے ان کا ساتھ دیں۔

chairman, ppp, bilawal bhutto, contacted, president, ppp, germany, syed zahid abbas shah, and, pray, for, his, early, health, recovery