جولائی 5 یوم سیاہ ‘ پاکستان کی تاریخ کے بد ترین آمر اور اسکے وحشیانہ اقدامات کے خلاف قدرت کا انتقام ہے ، چوہدری محمد رزاق ڈھل

جولائی 5 یوم سیاہ ‘ پاکستان کی تاریخ کے بد ترین آمر اور اسکے وحشیانہ اقدامات کے خلاف قدرت کا انتقام ہے ، چوہدری محمد رزاق ڈھل

پریس(یس اردو نیوز) پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما چوہدری محمد رزاق ڈھل نے یوم سیاہ کے حوالے سے یس اردو کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چار دہائیاں قبل بد ترین آمر نے جمہوریت کا گلا گھونٹ کر ملک میں فرقہ واریت، جبر، علاقائیت اور دہشت گردی کا بیج بویا  تھا اور بالاآخر قدرت کی بے آواز لاٹھی کا حقدار ٹھہرا اور نام و نشان تک مت گیا۔ 5 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے جسے کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔اور اس روز ہمیں اس عہد کی ضرورت ہے کہ ہم جمہوریت کی حفاظت کریں گے اور ایسا اقدام کرنے والوں کو سزائیں دلوائیں گے۔ عوام کے حقوق اور آزادی کو غصب کرنے والوں کو ہر صورت سزا ملنی چاہیے پیپلز پارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جسکی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کے لئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ۔ اگر آج سے 39سال قبل پیپلزپارٹی کی منتخب حکومت کاتختہ نہ الٹا جاتا تو آج پاکستان ترقی یافتہ اقوام میں صف میں کھڑا ہوتا۔ہمارا مطالبہ ہے کہ بھٹو کے عدالتی قتل کے خلاف دائر ریفرنس کو منطقی انجام تک پہنچاتے ہوئے عدالتی قتل اور اس کے ذمہ داروں کے سیاہ کالے چہرے بے نقاب کیے جائیں۔۔

Ch. Muhammad Razaq, Senior Leader, PPP, France