بلاول بھٹو زرداری کی جمہوریت کیلئے جدوجہد میں محترمہ شہید کی متانت جھلکتی ہے، اووسیز پاکستانی ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں، ملک محمد اجمل

بلاول بھٹو زرداری کی جمہوریت کیلئے جدوجہد میں محترمہ شہید کی متانت جھلکتی ہے، اووسیز پاکستانی ہر قدم پر ان کے ساتھ ہیں، ملک محمد اجمل

برلن(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ جرمنی کے دوران ان سے ملاقات کرتے ہوئے مرکزی راہنما پیپلز پارٹی بیلجئم نے اپنی لازوال عقیدت کا اظہار کیا  اور کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہمیشہ اپنے قائد کے اشارے کا انتظار رہتا ہے۔ اور اپنے ملک پاکستان کے لیے بھرپور کردار ادا کرتے رہینگے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی حفاظت اور سشتہ اور باوقار سیاست کے ان کے انداز میں محترمہ شہید اور شہید زوالفقار علی بھٹو کی متانت جھلکتی ہے ان کا جوش و جذبہ شہید ذوالفقار علی بھٹو جیسا اور ان کی متانت اور جدوجہد اپنی والدہ جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جمہوریت کیلئے تاریخی جدوجہد جاری رکھی ہوئی ہے جو کہ ان کی عمر سے بھی بڑی سوچ کی عکاسی کرتی ہے۔ جسطرح نامساعد حالات اور دھاندلی کی فضائوں میں انہوں نے جمہوری روایات کو برقرار رکھنے کا عندیہ دیا ہے کوئی اور سیاستدان ابھی تک ایسا نہیں کرسکا۔

ajmal muhammad, senior, leader, ppp, belgium