سانحہ کارساز کو 11 سال گزرنے کے باوجود زخم ابھی تک تازہ ہیں، عبدالستار ملک

سانحہ کارساز کو 11 سال گزرنے کے باوجود زخم ابھی تک تازہ ہیں، عبدالستار ملک

پیرس(نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئر راہنما عبدالستار ملک جوکہ پیپلز پارٹی لالہ موسیٰ کے بھی روح رواں ہیں نے سانحہ کارساز کی گیارھویں برسی کے موقع پر کہا ہے کہ گیارہ سال بعد بھی اندوہناک واقعے کا زخم ابھی تازہ ہے۔ دہشت و بربریت کی انتہا کی گئی۔ جب سینکڑوں اورہزاروں کارکنوں کی موجودگی میں اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیر اعظم کی ریلی پر دہشتگردانہ حملہ کیا گیا۔

افسوس بزدل اور شقی القلب ددشمن ہمیشہ سے خاتون راہنما کے جذبے کو آزماتے رہے ہر دفعہ ناکام رہے مگر پھر بھی اس معاشرے کے ناسور اپنی ضد و ہٹ دھرمی کی وجہ سے دنیا وآخرت میں ذلیل و رسوا ہو کر رہے اور شہیدوں کا نام آج بھی زندہ ہے اور جمہوریت کئی گنا طاقتور اور توانا ہے۔ سانحہ کارساز کے ذمہ داران جن کو دنیا جانتی ہے عبرتناک موت کا شکار ہوئے اور جو زندہ ہیں اپنی بلوں میں منہ ڈالے دبکے بیٹھے ہیں یہی جمہوریت کا انتقام ہے

ABDUL SATTAR MALIK, SENIOR, LEADER, PPP, FRANCE, SAYS, ABOUT, KARSAZ, INCIDENT, OF, 2007, OCTOBER, 18