عدالتیں اور قوم رسیدویں مانگ رہی ہیں اور نواز شریف و فیملی پہلیاں بھجوا رہی ہے، عبدالستار ملک

عدالتیں اور قوم رسیدویں مانگ رہی ہیں اور نواز شریف و فیملی پہلیاں بھجوا رہی ہے، عبدالستار ملک

abdul sattar malik, PPP, France

abdul sattar malik, PPP, France

پیرس (ایس ایم حسنین) پاکستان پیپلز پارٹی فرانس کے سینئرا راہنما عبدالستار ملک نے آج اپنے بیان میں کہا ہے کہ عدالتیں اور قوم نواز شریف اور ان کی فیملی کی اربوں کی جائیداد کی رسیدیں مانگ رہی ہے اور یہ لوگ عدالت کو پزل اور پہلیاں جمع کرا رہے ہیں ۔ کیا عدالتوں کا یہ کام ہے کہ وہ گومگو میں ڈوبی حکومت کے پزل حل کرنے شروع کرے، نواز شریف نے بیٹے کو دی، بیٹے نے والدہ کو دی، والدہ نے بیٹی کو دی، بیٹی نے والد کو تحفے میں دینے کیلئے آف شور کمپنیاں بنالیں، جھوٹ کے پیر نہیں ہوتے یا الٹے ہوتے ہیں۔ عدالت کو اب خود ہی جان چانا چاہیے کہ اصل مالک کون ہے؟

یہ اللہ کی لاٹھی تھی جو حکمرانوں کو پڑ چکی ہے مگر انہیں سمجھ ہی نہیں آرہی کہ کس طرف سے آئی ہے ۔